ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہد آفریدی کو آؤٹ کرنے پر شاہین شاہ کا ایکشن، دلچسپ ویڈیو وائرل

شاہد آفریدی کو آؤٹ کرنے پر شاہین شاہ کا ایکشن، دلچسپ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)قومی کرکٹ ٹیم کے مایاناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ کے بارے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ  سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں، اب یہ افواہیں حقیقت بن چکی ہیں دنوں خاندان کے لوگ راضی ہوچکے ہیں، شاہین شاہ کی شاہد آفریدی کو آؤٹ کرنے کی ایک ویڈیو  وائرل ہورہی ہے جس پرصارفین نے مختلف چہ مگوئیاں کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کےنوجوان اور مشہور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بیٹی کے ساتھ رشتہ ازدواج کے بارے گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ وہ ان کے داما بننے جارہے ہیں، اس خبر کی تصدیق دنوں خاندانوں کیجانب سے کردی گئی ہے،فاسٹ باؤلر کے والد ایاز خان کا بیان آیا تھا کہ  ہم نے اپنے بیٹے شاہین کے لئے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے کیونکہ ہمارے ان کے خاندان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔

جواب میں شاہد آفریدی کے اہلخانہ نے رضامندی ظاہر کردی ہے،ہمارے تعلقات اور مضبوط ہوجائیں گے، شاہین شاہ کے والد کا مزید کہناتھا کہ شاہدآفریدی کی بیٹی کے ساتھ منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی۔شاہد خان آفریدی نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ٹویٹ کیا تھا کہ شاہین شاہ کے خاندان نے ہماری فیملی سے میری بیٹی کا رشتہ مانگا،جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں،دونوں خاندان رابطے میں ہیں، اگر اللہ کو منظور ہوا تو یہ جوڑا بھی بنے گا۔شاہد آفری کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے شاہین شاہ اپنی کامیابیوں سلسلہ جاری رہے۔

سوشل میڈیا پر اس وقت ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس پر صارفین نے دلچسپ تبصروں اور ملے جلے کمنٹس کا اظہار کیا، یہ ویڈیو پی ایس ایل کے ایک میچ کی ہے جس میں شاہین شاہ آفریدی نے شاہد آفریدی کو آتے ہی پوئلین واپس بھج دیا تھا، سابق کپتان کی وکٹ اڑانے کے بعد شاہین نے خوشی کا اظہار کرتے اپنی روایتی ایکشن کرنا چاہا مگر جلد ہی سر کو ہلاتے اور مسکراتے رہے۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف کا کہناتھا کہ اب سمجھ آیا کہ شاہین آفریدی نے اپنے ہونے والے سسر کی وکٹ پر جشن کیوں نہیں منایا تھا‘

ایک اور  صارف کا کہنا تھا کہ’مجھے پتہ نہیں کیوں اس خبر پر خوشی ہو رہی ہے‘ 

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’زیادہ جشن مناتا تو سسر بیٹی نہ دیتا‘۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer