گردے کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری

گردے کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) گردے کے مریضوں کیلئے بڑی خبر آگئی، لاہور کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈائلسز مشینیں فراہم کرنے کا فیصلہ ، پنجاب کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کے ڈائلسز سنٹرزکو فعال کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا۔

 سٹی42 ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے شہر کے ٹیچنگ ہسپتالوں سمیت صوبے کے ہسپتالوں  کیلئے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے 400نئی ڈائلسز مشینیں خریدنے کی سکیم منظور کر لی۔ سکیم کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : فوڈ اتھارٹی کا بچوں کی خوارک میں دھوکہ دہی کرنےوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

واضح ہے کہ  لاہور کے جناح ،میو، سروسز اور لاہور جنرل ہسپتال کو ڈائلسزمشینیں ملیں گی، سمیت صوبے 44 ٹیچنگ ہسپتالوں کوبھی ڈائلسزمشینیں دی جائیں گی، اب کسی مریض کو ڈائلسزکے لئے مہینوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :  ہیلتھ کیئر کمیشن نے کارروائی کرتے ہوئے عطائیوں کے 24 اڈے سربمہر کر دیئے