ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے دو سو یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

Khurram dastagir,Federal minister
کیپشن: Khurram dastgir,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار اور بچت پر کام ہورہا ہے، اکانومی کے آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ بجلی کی طلب بڑھی ہے، ہمارا فوکس ہے جتنی لوڈشیڈنگ کم ہوسکتی ہے ہم کریں۔

 تفصیلات کے مطابق خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ خرم دستگیر پاور سیکٹر کے معاملات گھمبیر ہوچکے ہیں،  فیزیبل کیپیسٹی 23 ہزار میگاواٹ ہے،  شنگھائی الیکڑک سمیت تین پلانٹ عذاب عمرانی کا شکار ہوئے، اگر یہ پلانٹس چل رہے تو تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ بھی نہ ہورہی ہوتی۔

جو پلانٹ بند ہیں وہ بہت کم صلاحیت والے ہیں، ان کو چلانا ملک کے مفاد میں نہیں ہے، وزیر اعظم نے چاروں صوبائی وزرائے اعلی سے مارکیٹیں جلد بند کرنے پر مشاورت کی ہے، صوبائی حکومتوں کی تجاویز آنے کے بعد فیصلہ کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ دو سو یونٹ والے بجلی کی قیمت میں ہونے والے اضافے سے مستثنی ہوں گے۔