(زاہد چوہدری)ایس او پیز پر عمل کرنے کے اثرات سامنے آنے لگ گئے ،شہر میں کورونا کے کیسز میں کمی ہونے لگی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کوروناسے9 اموات جبکہ107 نئے مریضوں کی تصدیق ہو ئی ہے۔ہسپتالوں میں مجموعی طور پر کورونا کے410 مریض داخل جن میں سے93 مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔
ملکی مجموعی صورتحال کی بات کریں تو موذی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 53افراد انتقال کر گئے جبکہ کورونا مریضوں کے 1 ہزار 383 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا کیسز کی شرح2.94 فیصد ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہےکہ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار376 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 35 ہزار13ہے۔