ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ٹی یونیورسٹی،وائس چانسلر کے عہدے کیلئے نیا اشتہار جاری کرنے کا فیصلہ

آئی ٹی یونیورسٹی،وائس چانسلر کے عہدے کیلئے نیا اشتہار جاری کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو:انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے لیے صرف تین امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ، سرچ کمیٹی نے انٹرویوز منسوخ کر کے وائس چانسلر کے عہدے کے لیے نیا اشتہار جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی ٹی یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے لیے پانچ امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں جن میں سے صرف تین امیدواروں کو انٹرویوز کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔ جن میں آئی ٹی یونیورسٹی کے قائمقام وائس چانسلر ڈاکٹر عمر سیف، ڈین نسٹ ڈاکٹر محمد بلال خان اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر سجاد شامی شامل ہیں۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:ریگولائزیشن ایکٹ پالیسی میں ہزاروں اساتذہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

سرچ کمیٹی نے امیدواروں کے انٹرویوز کرنے کی بجائے اعتراض اٹھایا ہے کہ وائس چانسلر کے عہدے کے لیے صرف تین امیدواروں کے انٹرویوز نہیں کیے جاسکتے۔ سرچ کمیٹی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ وائس چانسلر کے لیے اخبارات میں نئی تاریخ کے ساتھ دوبارہ اشتہار جاری کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ پروفیسرز عہدے کے لیے درخواستیں جمع کراسکیں۔