کرنسی مارکیٹ میں بھونچال کا ہفتہ، روپیہ سب کرنسیوں پر چھایا رہا

کرنسی مارکیٹ میں بھونچال کا ہفتہ، روپیہ سب کرنسیوں پر چھایا رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اشرف خان:آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے پر کرنسی مارکیٹ میں بھونچال آگیا، ایک ہفتے میں روپیہ تگڑا اور امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسی سستی ہوگئیں ایک ہفتے میں روپے کی قدر میں 2.81 فیصد کی نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ایک ہفتے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 8 روپے 9 پیسے سستا ہوگیا ۔

 اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 285.99 روپے سے گر کر 277.90 روپے تک گرگیا ،ایک ہفتے میں حکومت کے انفلوز کی مد میں 39 کروڑ 40 لاکھ ڈالر موصول ہوئے ،اسٹیٹ بینک کے ذخائر انفلوز آنے کے بعد بڑھ کر 4 ارب 46 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ،اسٹیٹ بینک کے ذخائر ایک ماہ کے درآمدی بل کے برابر ہوگئے ،کاروباری ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 275 روپے 44 پیسے کی کم سطح تک ٹریڈ ہوا تھا۔

 رپورٹ کے مطابق ڈالر 8.09 روپے سستا ہونے سے پاکستانی روپے میں بیرونی قرض میں 1000 ارب روپے کمی ہوگئی ہے ۔

 انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سمیت دیگر کرنسی کی قیمتیں گر گئیں،ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 8 روپے سستا ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک ہفتے میں 290 روپے سے گر کر 282 روپے کا ہوگیا۔

 یہ بھی پڑھیں: ملک کےبڑے شہرمیں دھماکہ،افسوسناک خبر آ گئی

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق 4 روپے 10 پیسے رہ گیا،ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں یورو 7 روپے سستا ہوکر 306 روپے تک گرگیا،ایک ہفتے میں برطانوی پاؤنڈ 11 روپے نمایاں کمی سے 357 روپے تک گرگیا۔

ایک ہفتے میں امارتی درہم 2 روپے سستا ہوکر 77 روپے تک گرگیا جبکہ سعودی ریال 1.70 روپے سستا ہوکر 73.70 روپے تک گرگیا۔