مانیٹرنگ ڈیسک:ایف آئی اے نے اہم کارروائی کرتے ہوئے توہین رسالتﷺ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے توہینِ رسالت کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کی شناخت محمد بابر ولد محمد اقبال کے نام سے کی گئی ہے۔
ملزم فیس بک کے جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے توہینِ مذہب کے گھناؤنے اور مکروہ فعل میں ملوث تھا، ملزم کے قبضے سے موبائل فون برآمد کیا گیا جس میں توہینِ مذہب سے متعلق مواد موجود تھا۔
ترجمان کے مطابق ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جاۓ گا۔