ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نجی کالج کے طلبا کی ہوائی فائرنگ, ہلڑ بازی ...ویڈیووائرل

نجی کالج کے طلبا کی ہوائی فائرنگ, ہلڑ بازی ...ویڈیووائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نجی کالج کےطلبا کی ہوائی فائرنگ کی ایک اورویڈیو منظر عام پر آگئی۔طلبا ایکسپو سنٹر کے قریب ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرتے رہے

 تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن میں نجی کالج کےآخری روز طلبا ہلڑ بازی اور ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔نجی کالج کے طلبا کی ایکسپو سنٹر کے قریب ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کی ویڈیو منظر عام پر آئی گئی ہے۔لاہور پولیس کا کہنا ہے فائرنگ کرنے والے طلبہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے لاہور شہر میں جرائم کی وارداتیں بڑھتی ہی جا رہی ہیں کبھی ایسے  ملزمان کی طرف سے ٹک ٹاک پر اسلحے کی نمائش کی جاتی ہے جس سے خوف و ہراس پھیلتا ہے۔دوسری جانب  ٹبی سٹی  میں فائرنگ سےعلاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا,ٹبی سٹی پولیس نے تعاقب کرتے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا۔ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ ملزم نے گلی میں کرکٹ کھیلنے کی پاداش میں ہوائی فائرنگ کی۔ملزم غلام عباس عرف  کے خلاف مقدمہ درج لیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی حسن جہانگیر نے واضح کیا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔