میٹروبس: کرپشن کی کھوج کیلئے نیب لاہور نے مزید ریکارڈ طلب کرلیا

میٹروبس: کرپشن کی کھوج کیلئے نیب لاہور نے مزید ریکارڈ طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: میٹروبس لاہورمیں کرپشن کی کھوج کیلئے نیب لاہور نے مزید ریکارڈ طلب کرلیا، نیب لاہور کاپی اینڈ ڈی بورڈ، محکمہ ہاوسنگ، ایل ڈی اے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کومراسلہ جاری، صوبائی اداروں کو میٹروبس کے پیکج ٹو اور پیکج تھری کی تفصیلات 18 جولائی تک جمع کروانے کی ہدایت۔

سابق دور ِحکومت میں شہریوں کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے میٹروبس لاہورکا منصوبہ بنایا گیا تھا جس پر دستاویزات کے مطابق 29  ارب روپے خرچ کیے گئے، میٹروبس منصوبے پر متعدد بارانکوائریاں کی گئیں لیکن اب نیب لاہور نے صوبائی اداروں سے منصوبے کی فزیبلٹی، منظور کیے گئے پی سی ون اور منٹس آف میٹنگ کاریکارڈ طلب کیا ہے۔

نیب کی جانب سے منصوبے کوایک پی سی ون کی بجائے زیادہ پی سی ون منظورکرنے سے متعلق بھی جواب طلب کیا گیا ہے جبکہ دستاویزات میں خصوصی طورپر پیکج ٹو اور تھری کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ پیکج  ٹو کلمہ چوک  تاقرطبہ چوک 4.3 کلومیٹر کا تھا جس پر5 ارب 48 کروڑ کے اخراجات آئے تھے جبکہ پیکج تھری میں قرطبہ چوک تا ایم اے او کالج 2.15 کلومیٹر کی تعمیرپر 5 ارب 14 کروڑکی لاگت تھی۔

نیب لاہور نے پی اینڈ ڈی بورڈ میں صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں منصوبے پردی گئی منظوری کے متعلق مزیدریکارڈ 18 جولائی تک ارسال کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔     

Shazia Bashir

Content Writer