ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر  21 دکانیں،سٹورز اور ریسٹورنٹس سیل

کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر  21 دکانیں،سٹورز اور ریسٹورنٹس سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ضلعی انتظامیہ کی کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں، 21 دکانوں، سٹورز اور ریسٹورنٹس کو سیل کردیا گیا جبکہ 31 ہزار کے جرمانے کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت بدستور برقرار ہے، لاہور میں کورونا وائرس میں مبتلا 12 شہری دم توڑ گئے، 439 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، کورونا وبا کے دوران لاہور میں اب تک مجموعی طور پر 1669 اموات اور 71165 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

 شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے 35 نئے مریض داخل ہیں، مجموعی طور پر ہسپتالوں میں 297 مریض داخل ہیں ان میں سے 138 مریض پرائیویٹ ہسپتالوں میں اور 159 مریض سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

  سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے 79 مریض آئی سی یو اور 21 وینٹی لیٹر پر ہیں، پرائیویٹ ہسپتالوں میں 50 مریض آئی سی یو اور 7 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، شہریوں کا تحفظ کرتے ہوئے لاہور پولیس کے 542 افسران و اہلکار کورونا وباء سے متاثر ہو چکے ہیں اس وقت لاہور پولیس کے ایس ایس پی ایڈمن سمیت 11 کانسٹیبلز، 08 وارڈنز ،02 سئنیر وارڈن، 01 انسپکٹر سمیت 29 اہلکار قرنطینہ ہیں۔

 

ضلعی انتظامیہ کی کوروناوائرس ایس او پیزکی خلاف ورزی پر کارروائیاں ، 21 دکانوں، سٹورز اور ریسٹورنٹس کو سیل کردیا گیا جبکہ 31 ہزار کے جرمانے کیے گئے۔

Shazia Bashir

Content Writer