(سٹی 42) حکومتی نمائندوں سے سوال کر نا جرم بن گیا، وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان صحافی کے سوال پر سیخ پا ہوگئے اور بولے آپ کو ایسا سوال کرتے شرم آنی چاہیئے۔
قاضی حسین احمد کی یاد میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کے بعد وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ اسی دوران ایک صحافی نے فیاض الحسن سے سوال کیا کہ سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت ریاست مدینہ کی طرز پر نہیں چل رہی جس پر فیاض الحسن صحافی پر برس پڑے، بولے آپ کو ایسا سوال کرتے شرم آنی چاہیے۔ ایسا سوال آپ جماعت اسلامی سے کریں۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کو بھی کچھ شعور ہونا چاہیئے کہ ایسے موقع پر ایسا سوال نہیں ہونا چاہیئے، میڈیا کو بھی شتر بےمہار نہیں ہونا چاہیئے، میڈیا کو بھی تمیز ہونی چاہیئے، میڈیا کو ایسا سوال نہیں پوچھنا چاہیئے جس سے اختلاف اُبھرے۔
صحافی کے ساتھ ناروا سلوک پر میڈیا کارکنوں نے احتجاج کیا اور فیاض الحسن چوہان کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا، وزیراطلاعات جواب دیئے بغیر چلے گئے۔