ویب ڈیسک: کراچی میں مہنگائی کے باعث تیل و گھی بھی شہریوں کی دسترس سے دور ہونے لگا۔
تیل اور گھی کی قیمتوں میں کمی خواب بن گئی۔ بی برینڈ کا تیل فی لیٹر 420 روپے سے بڑھ کر 500 روپے لیٹر پر پہنچ چکا ہے۔ اے برینڈ کا تیل 519 سے بڑھ کر 600 روپے لیٹر تک فروخت ہو رہا ہے۔
بی برینڈ کا فی کلو گھی 420 روپے سے بڑھ کر 480 روپے تک پہنچ گیا۔ اے برینڈ کا فی کلو گھی 509 روپے سے 590 روپے کلو تک جا پہنچا۔ دوکانداروں کا کہنا ہے کہ گھی اور تیل مہنگے ہونے کی وجہ پورٹ پر خوردنی تیل کے کلیئر نہ ہونے کا بتایا جاتا ہے، کراچی کی مختلف بندرگاہوں پر ساڑھ 4 لاکھ ٹن خوردنی تیل موجود ہے۔