ویب ڈیسک: سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر انٹری دے دی۔
شعیب اختر نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں مداحوں کو اطلاع دی کہ انہوں نے بھی اب ٹک ٹاک کو جوائن کرلیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ آخر کار میں آپ سب کے پسندیدہ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر آگیا ہوں۔
Finally, i am on your favorite platform #TikTok . Cricket & so much more, but with responsibility. Watch my first video & follow me!https://t.co/0D81FJPT6J
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) February 7, 2022
شعیب اخترنے بتایا کہ ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر کرکٹ کے علاوہ بھی بہت کچھ ہوگا۔شعیب اختر نے مداحوں سے پہلی ویڈیو دیکھنے اور فالو کرنے کا بھی کہا۔شعیب اختر کے تصدیق شدہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ (shoaib.akhtar100 ) ہے۔
شعیب اختر کے محض کچھ گھنٹے قبل بنائے گئے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر انہیں فالو کرنے والوں کی تعداد 22 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ انہوں نے خود کسی کو فالو نہیں کیا۔خیال رہے کہ ٹک ٹاک پر دیگر کرکٹرز، شوبز ستارے بھی کافی متحرک ہیں، حسن علی کی ٹک ٹاک ویڈیوز کے بھی خوب چرچے رہتے ہیں۔