ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیلی گرام نے واٹس ایپ کو پیچھے چوڑ دیا

ٹیلی گرام نے واٹس ایپ کو پیچھے چوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

صٹی 42 : وٹس ایپ کی پرائیویسی سے متعلق انکشاف کے بعد دنیا میں وٹس ایپ کو استعمال کرنے والے صارفین اب ٹیلی گرام ایپ پر منتقل ہو چکے ہیں۔ جسکی وجہ سے ٹیلی گرام سب سے زیادہ ڈاون لوڈ کی جانے والی ایپ بن چکی ہے۔


تفصیلات کے مطابق موبائل ایپ کی درجہ بندی کرنے والی کمپنی سینسر ٹاور کی جانب سے تازہ ترین رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق گزشتہ ماہ یعنی جنوری میں موبائل چیٹ ایپلی کیشن ٹیلی گرام دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوری 2021 میں ٹیلی گرام دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی ہے جسے 63 ملین صارفین کی جانب سے ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔

اگر ٹیلی گرام ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے والے صارفین کی تعداد کا موازنہ گزشتہ سال یعنی جنوری 2020 سے کیا جائے تو اس میں 3.8 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

دوسری جانب جنوری 2021 میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپس میں دوسرے نمبر پر ٹک ٹاک اور تیسرے نمبر پر سگنل ایپ آئی ہے۔علاوہ ازیں سب سے زیادہ ڈاؤن کی جانے والی ایپس کی فہرست میں چوتھے نمبر پر فیس بک اور پانچویں نمبر پر واٹس ایپ شامل ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer