میرا جینا اور مرنا پاکستان کیساتھ ہے، عمران خان

میرا جینا اور مرنا پاکستان کیساتھ ہے، عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد  خان ابدالی:پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا  اپٹما آفس کا دورہ گروپ لیڈر اپٹما گوہر اعجاز،سابق چیرمین ایس، ایم تنویر سید علی احسان سمیت اپٹما کے ممتاز صنعتکاروں سے ملاقات کی۔

چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ حکومت نے ملکی معشیت اور  صنعت کا بیڑہ غرق کردیا۔ عوام ٹیکس دینےکیلئےتیارہیں لیکن حکومت پراعتماد نہیں۔

چیرمین پاکستان تحریک انصاف کے ہمراہ سربراہ عوامی تحریک شیخ رشید۔ تحریک انصاف کے رہنماوں عبدالعلیم خان، ڈاکٹر اسد عمر، چوہدری سرور،فواد چودھری سمیت دیگر نے اپٹما آفس کا دورہ کیا۔

عمران خان نے اپٹماممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ادارے مضبوط نہیں کریں گے ملک مضبوط نہیں ہوگا لوگوں کے ٹیکس پر عیاشیاں ہورہی ہیں عیاشیان کرنے والے اب کہتے ہیں “مجھے کیوں نکالا “۔

  عمران خان کا کہنا تھا کہ بیس سال ملک سے باہر کمائی کی اور سارا کچھ پاکستان لیکر آیا مجھے ایک سال لگ گیا عدالت کو بتاتے کہ سب کچھ یہاں لے آیا ، میراجینااورمرناپاکستان کیساتھ ہے۔

گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ صنعت کارحکومت کی پالیسی سےپریشان ہیں توانائی بحران کےباعث صنعتیں بحران کا شکارہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انرجی پالیسی میں صنعتوں پرسرچارج لگا دیا گیا۔ سرچارج ایسے صارفین پرعائدکیاگیاجوبل اداکررہےتھے۔ پاکستانی صنعت کارکےہاتھ پاؤں باندھےجارہےہیں۔

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کی ٹیکسٹائل پالیسی پیش کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی صورت میں تحریک انصاف ملکی صنعت کو مقابلے کی برابری کی فضا مہیا کریں گے۔