ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینٹی کرپشن کی عدالتوں میں کیسز کی تعداد میں اضافہ

اینٹی کرپشن کی عدالتوں میں کیسز کی تعداد میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) جوڈیشل کمپلیکس کا ریکارڈ روم مقدمات کی فائلوں سے بھر گیا، 1975سے اب تک کاریکارڈالماریوں اوربوریوں میں بند، کچھ فائلیں دیمک کی خوراک بننے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں اینٹی کرپشن کے سینئرسپیشل جج اورسپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالتیں قائم ہیں، یہاں1975 سے اب تک کے مقدمات کاریکارڈرکھاگیاہے۔کہیں الماریوں میں فائلیں پڑی ہیں توکہیں بوریوں میں ریکارڈکوٹھونس دیاگیاہے، اِدھراُ دھربکھرے ریکارڈ کے درمیان اتنی بھی جگہ نہیں بچی کہ جہاں عملہ ڈھنگ سے بیٹھ کراپناکام کرسکے۔

یوں بے ہنگم پڑے ریکارڈسے اگرکبھی کسی کوکوئی فائل تلاش کرناپڑجائے توشایدیہ کام ناممکنات میں سےہو۔غلام جیلانی ایڈووکیٹ کہتے ہیں کہ جوریکارڈکسی کام کانہیں،اسے تلف کردیناچاہیے۔

اینٹی کرپشن کی عدالتوں میں پڑے ریکارڈکوافسران تلف کررہے ہیں،نہ کوئی انتظامیہ اسے سنبھالنے کی ذمہ داری لینے کوتیارہے، اس مسئلے کاحل کون نکالے گایہ متعلقہ ذمہ داروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔