ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر سستا ہوگیا ، قیمت جانئے

ڈالر سستا ہوگیا ، قیمت جانئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:حکومتی کوششیں رنگ لانے لگیں، روپے کی قدر میں اضافہ،ڈالر آج پھر  سستا ہو گیا۔

 انٹر بینک میں ڈالر 37 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 75 پیسے کا ہو گیا،گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا،انٹربینک میں ڈالر 284.14 روپے سے کم ہوکر 283.75 روپے پر آیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 285 روپے پر برقرار رہا،اوپن مارکیٹ میں یورو 306 روپے ، برطانوی پاونڈ 359 روپے ،امارتی درہم 77.80 روپے اور سعودی ریال 75.80 روپے پر برقرار رہا۔

 دوسری جانب  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں روز بروز ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے ، کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے، سٹاک مارکیٹ پہلی بار 65 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی۔

  سٹاک مارکیٹ میں 653 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 65 ہزار 371 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے، گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ 64 ہزار 718 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer