ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فضائی سفر کرنے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری

Italian,air line,new flight,Pakistanis,City42
کیپشن: Aeroplane ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)اٹالین ائیرلائن نیوزائیرنے پاکستان کے لیے چارٹر فلائٹس چلانے کا اعلان کردیا،نِیوزائیر میلان سے بذریعہ تبلیسی لاہور کے لیے پروازیں چلائے گی۔
لاہور سے اٹلی جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر، ایک اور غیر ملکی ائیرلائن نے پاکستان کے لیے فضائی سفر کا آغاز کردیا۔ اٹالین ایئرلائن نیوزایئرنے پاکستان کے لیے چارٹر فلائٹس چلانے کا اعلان کردیا، نِیوزائیر میلان سے بذریعہ تبلیسی لاہور کے لیے پروازیں چلائے گی۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے بذریعہ تبلیسی میلان کا یکطرفہ تعارفی کرایہ 400یورو سے شروع کیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق نیوزائیر آغاز میں لاہور کے لیے ماہانہ 2 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ ٹرائل پریڈ میں کامیابی پر باقاعدہ فلائٹ شیڈول دیا جائے گا۔