ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا  

ایشاء کپ،بھارتی کھلاڑی،جسپریت،بھمرا،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایشیا کپ 2022 سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، اہم کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جسپریت بھمرا انجری کے باعث ایشیاکپ نہیں کھیل سکیں گے۔ بھارتی باﺅلرکمر کی تکلیف کے باعث اہم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

  یاد رہے کہ ایشیا کپ 27 اگست سے نیوٹرل وینیو یو اے ای میں منعقد ہوگا، علاقائی ایونٹ میں خطے کے 5 ٹیسٹ ممالک بنگلہ دیش، بھارت، پاکستان، سری لنکا اور افغانستان شریک ہیں۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ 27 اگست کو گروپ ” بی ” میں سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ہوگا، پاک، بھارت مقابلہ 28 اگست کو شیڈول ہے، ابتدائی دونوں میچز دبئی میں ہوں گے، بنگلہ دیش کا ایونٹ میں سفر 30 اگست کو شارجہ میں افغانستان کیخلاف میچ سے شروع ہوگا۔