لاہور کی اہم شاہراہیں مویشی منڈیوں میں تبدیل ہوگئیں

 لاہور کی اہم شاہراہیں مویشی منڈیوں میں تبدیل ہوگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (راﺅ دلشاد) شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کی بھرمار، بیوپاریوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیئے، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ نے خاموشی اختیار کرلی۔

غیر قانونی مویشی منڈیوں کے سیلز پوائنٹ پر پابندی کے باوجود شہر کی چھوٹی بڑی شاہراہیں منڈیوں میں تبدیل ہوگئیں، شادباغ، چائنہ سکیم، چاہ میراں، عامر روڈ، بند روڈ، سنت نگر، ساندہ، ملتان روڈ، لکھو ڈیر، داروغہ والا، ہربنس پورہ، شانو بابا چوک، ٹاﺅن شپ، گرین ٹاﺅن، باگڑیاں سمیت ہر علاقے میں جانوروں کے سیل پوائنٹ بن گئے ہیں، جہاں مویشیوں کے بیوپاریوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

ایم او ریگولیشن زبیر وٹو نے کہا ہے کہ غیر قانونی منڈیوں کے خلاف شہر بھر میں کریک ڈاﺅن جاری ہے، کارپوریشن کی ٹیمیں روزانہ لاکھوں روپے جرمانہ کر رہی ہیں، غیر قانونی سیل پوائنٹ بنانے والوں کیخلاف مقدمات بھی درج کروائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمشنر وایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن آصف بلال لودھی کی ہدایت پر غیر قانونی مویشی منڈیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے، سرکاری طور پر صرف 7 عارضی منڈیاں قائم کی گئی ہیں۔

شاہ پور کانجراں ملتان روڈ، رنگ روڈ لکھو ڈیر سبزی منڈی، پنجاب ایمپلائز کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی فیز ٹو،ڈی ایچ اے رہبر فیز الیون ہلوکی ڈیفنس روڈ، ڈی ایچ اے فیز نائن بالمقابل ہڈیارہ ڈرین نشاط مل، حضرت عثمان غنی روڈ سگیاں، حضرت علی روڈ سگیاں شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer