سٹی42: نیشنل ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان کب ہو گا، پی سی بی کا اعلان آ گیا.
پاکستان کرکٹ بورڈ کی با اختیار سیلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے پاکستان ٹور کے لئے نیشنل مینز ٹی ٹونٹی ٹیم کے اضافی کھلاڑیوں سمیت پورے سکواڈ کے نام فائنل کر لئے۔ کپتان بابر اعظم ہوں گے یہ اعلان پہلے کیا جا چکا ہے۔ باقی کھلاڑیوں کے نام جاننے کے لئے کرکٹ فینز کو کل دوپہر تک انتظار کرنا پڑے گا۔
نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کل منگل 9 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم کے میڈیا کانفرنس روم میں دوپہر بارہ بج کر پنتالیس منٹ پر کیا جائے گا۔
میڈیا کانفرنس روم میں محدود جگہ کی وجہ سے صرف پی سی بی سے منظور شدہ رپورٹرز اور فوٹوگرافرز کو مدعو کیا گیا ہے۔
پاکستان کر کرکٹ فینز کو ٹی ٹونٹی مینز نیشنل ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام سامنے آنے کا شدت سے انتظار ہے اس لئے پی سی بی اس اہم پریس کانفرنس کو اپنے یوٹیوب چینل پر لائیو اسٹریم کرے گا۔