سکول سربراہان کے لئے نئی مشکل کھڑی، اہم فیصلہ کرلیا

سکول سربراہان کے لئے نئی مشکل کھڑی، اہم فیصلہ کرلیا
کیپشن: schools
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سکول سربراہان کو بجلی کے بلز کی ادائیگی میں مشکلات، 4 ہائرسکینڈری سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ، سکول سولر انرجی پر منتقل ہونے سے سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، بچت کے بعد رقم بچوں کی فلاح کے منصوبوں پر خرچ کی جاسکے گی.
 محکمہ سکول ایجوکیشن نے شہر کے 4 ہائر سکینڈری سکولز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گورنمنٹ گرلز ہائرسکینڈری سکول دیوسماج روڈ، مانگا منڈی، عمر بلاک علامہ اقبال ٹائون اور راوی روڈ شاہدرہ کو سولرانرجی پر منتقل کیا جائیگا۔

ان سکولوں میں تین، تین ہزار سے زائد طالبعلم زیر تعلیم ہیں،سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کیلئے فنڈز تھرڈ پارٹی فراہم کرے گی،محکمہ نے سکول سربراہان کو کنٹریکٹرز کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

محکمہ کا کہنا ہے کہ سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے سے بجلی کے بلز کی مد میں خاطر خواہ بچت ہوگی، سکول سربراہان بلز جمع کروانے کی بجائے فنڈز طالبات کی پڑھائی پر خرچ کرسکیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer