سٹی 42: جہانگیر ترین نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو مزید چینی فروخت کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کو مزید 20 ہزار ٹن چینی فروخت کرنے کی پیشکش کردی۔مجموعی طور پر یوٹیلیٹی اسٹورز کو 12 مقامی شوگر ملز نے چینی فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کو سب سے کم بولی91 روپے 94 پیسے فی کلو کے حساب سے موصول ہوئی۔
کارپوریشن کو آخری ٹینڈر کے مقابلے ڈھائی روپے فی کلو سستی بولیاں موصول ہوئیں، یوٹیلیٹی اسٹورز کو حمزہ شوگر ملز نے سب سے کم بولی دی، حمزہ شوگر ملز نے بھی 20 ہزار ٹن چینی فروخت کرنے کی پیشکش کی۔جہانگیر ترین کی شوگر ملز نے 92 روپے 75 پیسے سے 93 روپے کلو تک کی بولی دی۔
خیال رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نےچینی کے 40 ہزار ٹن ٹینڈر کے تحت بولیاں طلب کی تھیں۔