(علی عباس)لوڈ شیڈنگ اور ٹرپنگ جیسے واقعات سے چھٹکارا اور قومی گرڈ سسٹم پر بوجھ کم کرنے کے لئے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔شہر سمیت صوبہ بھر سے سولر سسٹم پر بننے والی بجلی خریدی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین تک سستی بجلی کی بالا تعطل فراہمی کے لیے حکومت پنجاب نئی منصوبہ بندی کرنے جارہی ہے جس کے تحت شہر سمیت صوبہ بھر سے سولر سسٹم پر بننے والی بجلی خریدی جائے گی۔ حکومت گرڈ کمپنی بنا کر بجلی پہنچانے اور بلنگ کی ذمہ داری مذکورہ کمپنی پر ہوگی۔محکمہ توانائی پنجاب کی جانب سے حکومت کو دی جانے والے بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ سولر سسٹم سے آنے والی بجلی سے قومی گرڈ سسٹم پر بوجھ کم پڑے گاجبکہ لوڈ شیڈنگ اور ٹرپنگ جیسے واقعات سے چھٹکارا ملے گا۔
اس حوالے سے اب محکمہ توانائی پنجاب نے سمری ایوان وزیر اعلی کو ارسال کردی ہے اور محکمہ توانائی نے حکومت سے دس کروڑ روپے کے فنڈ بھی مانگ لیے ہیں۔پنجاب حکومت کے پی کے اور سندھ کی طرز پر اپنی گرڈ کمپنی بنائے گی ۔
دستاویزات کے مطابق حکومت بحریہ ٹاو¿ن 100 میگاواٹ، برج کیپٹل ،مسگ 40 میگا واٹ ،اینگورو 250 میگا واٹ ، اور سیاچین سولر پراجیکٹ سے 100 میگاواٹ بجلی خریدے گی۔تیرہ سو میگاواٹ نجی شعبے بجلی کی پیدوار کررہے ہیں جبکہ بجلی خریدنے کے بعد ٹرانسمیشن اور ڈسٹریبیوشن سسٹم کے تحت گرڈ کمپنی بنے گی۔