ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس، سنگین امراض میں مبتلا مریض علاج سے محروم

 کورونا وائرس، سنگین امراض میں مبتلا مریض علاج سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہد چودھری:  ٹیچنگ ہسپتالوں کی او پی ڈیز تاحال بند ، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی ناقص پالیسی اور غفلت کے سبب ہیپا ٹائٹس ، ٹی بی، شوگر اور دیگر سنگین امراض میں مبتلا مریض علاج سے محروم ، ہسپتالوں میں حفاظتی ٹیکوں کے مراکز بند ہونے سے معصوم بچوں کی ویکسی نیشن بھی متاثر ہے ۔ 

حکومت کا معمول کا علاج بحال کرنیکا اعلان بھی سچ ثابت نہ ہو سکا،2 ہفتوں سے زائد علاج معالجہ بند رہنے سے لاکھوں مریض شدید متاثر ہورہے ہیں،کئی مریض گھروں میں بے بسی کی موت مررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق سپیشلائزڈ ہیلتھ کی ناقص پلاننگ سے علاج معالجے کی فراہمی تعطل کا شکارہوئی،ہسپتالوں میں معمول کا علاج بحال رکھنے کیلئے موثر پلاننگ نہیں کی گئی۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی سنگین غفلت اور ناقص پلاننگ کی وجہ سے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس ، ٹی بی ، شوگر اور ایڈز کے مریضوں کا علاج اور ادویات کی فراہمی بدترین تعطل سے دوچار ہونے سے مریض شدید پریشانی سے دوچار ہیں ۔ اس کے علاوہ بچوں کی ویکسینیشن کی سہولت بھی ٹیچنگ ہسپتالوں میں بند پڑی ہے جس سےنونہالوں کی صحت کو بھی سنگین خطرات سے دوچار کر دیا گیا ہے ۔

کورونا وائرس کی حالیہ وبا کے دوران محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے معمول کے علاج معالجے کو متاثر ہونے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا اور ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور ان ڈور میں تین ہفتے سے علاج معالجہ بدترین تعطل سے دوچار ہے ۔

ٹیچنگ ہسپتالوں کے آوٹ ڈور میں قائم ہیپاٹائٹس ، ٹی بی اور شوگر کلینکس سمیت ایچ آئی وی سنٹرز بھی بند پڑے ہیں جس سے ان امراض کا شکار مریضوں کو نہ تو معمول کے چیک اپ کی سہولت میسر ہے اور نہ ہی ادویات مل رہی ہیں ۔ اس کے علاوہ آوٹ ڈور میں بچوں کی ویکسینیشن کے سنٹرز بھی بند پڑے ہیں جس سے نونہالوں کی صحت کو بھی سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں ۔