ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی بحران کی انکوائری رپورٹ , ن لیگ کا چیئرمین نیب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

چینی بحران کی انکوائری رپورٹ , ن لیگ کا چیئرمین نیب سے نوٹس لینے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) چینی بحران کی انکوائری رپورٹ پر چیئرمین نیب سے نوٹس لینے کے مطالبے کی قراردادلیگی ایم پی اے سمیرہ کومل کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع، ایف آئی اے کی چینی پر انکوائری رپورٹ نے نا اہل جہانگیرترین اور خسرو بختیار کو بے نقاب کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قرارداد میں کہاگیاہےکہ ایف آئی اے کی چینی پر انکوائری رپورٹ نے نا اہل جہانگیرترین اور خسرو بختیار کو بے نقاب کردیا ہے،حکومتی رہنماﺅں نے سوچی سمجھی سازش کے تحت چینی بحران پیدا کرکے قوم کی جیبوں پر سو ارب کا ڈاکہ ڈالا ہے اور حکومتی رہنماﺅں نے چینی کی ایکسپورٹ کے نام پر حکومت سے اربوں روپے کی سبسڈی لی جبکہ چینی مافیا کی جانب سے 52فیصد چینی افغانستان ایکسپورٹ کرنے کا ڈرامہ کیا گیا۔

سمیرہ کومل نےکہاکہ چینی بحران کا فوری نوٹس لیا جائے اور نیب وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب،وفاق اور پنجاب کی کابینہ کو شامل تفتیش کرےجبکہ چینی کی مکمل انکوائری رپورٹ آنے تک خسرو بختیار کو وزارت کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer