سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کی سنی گئی ، چیف جسٹس نے انصاف میں تاخیر کا نوٹس لے لیا

 سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کی سنی گئی ، چیف جسٹس نے انصاف میں تاخیر کا نوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)  چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف میں تاخیر کا نوٹس لے لیا  اور انسداد دہشت گردی کی عدالت سے مقدمے کی پیش رفت کی تفصیلات مانگی لیں۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔۔۔۔۔۔احتساب سب کا ہوگا، قوم کی ایک ایک پائی وصول کروں گا: چیف جسٹس پاکستان

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار لاہور رجسٹری پہنچے تو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرین نے چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کے پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔ چیف جسٹس نے متاثرین کو ملاقات کے لئے چیمبر میں بلا لیا۔متاثرین نے  چیف جسٹس پاکستان کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمہ میں سست روی اور تاخیر کی شکایت کی۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔ چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی پنجاب کو مہلت دیدی

 چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والی خاتون کی بیٹی بسمہ کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میرے ہوتے ہوئے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔چیف جسٹس آف پاکستان معذوروں کے مسیحا بن گئے

چیف جسٹس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے  سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمات کی کارروائی کی تفصیلات طلب کرلیں،  کیس کی مزید سماعت 14 اپریل کو ہوگی۔