(عابد چودھری) کوٹ لکھپت میں شادی کی خوشیاں غم میں تبدیل ہوگئیں، آتشزدگی کے باعث سات افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے مصطفیٰ کالونی میں شہری اقبال کے گھر شادی کے موقع پر لائٹنگ کا کام کیا جا رہا تھا کہ لائٹنگ کی تاریں چھت سے گزرنے والی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گئیں جس کے باعث دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کے باعث موقع پر موجود سات افراد جھلس گئے حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جھلسنے والوں کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔چیف جسٹس آف پاکستان معذوروں کے مسیحا بن گئے
ریسکیو حکام کے مطابق جھلسنے والوں میں مصطفیٰ، اقبال، ذوالفقار، نسرین بی بی، معظم ، اشفاق اور یگر شامل ہیں ۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی پنجاب کو مہلت دیدی
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ واقعہ لیسکو کی غفلت کے باعث پیش آیا جبکہ بارہا لیسکو حکام کو ہائی وولٹیج تاروں کے چھت سے گزرنے بارے آگاہ کیا گیا تھا۔