ویب ڈیسک: مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 4 روپے کلو اضافہ ہو گیا۔
لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کے فی کلو نرخ 570 روپے ہو گئے، دو روز کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہو ا ہے،زندہ مرغی کی قیمت میں آج مزید دو روپے کا اضافہ ہوا ہے، زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 379 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 393 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔
لاہور میں انڈوں کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ جاری ہے، آج بھی فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا جس سے قیمت 304 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
مرغی ، قیمت ،مزید اضافہ ، سٹی42