(ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج یکدم کمی ہوگئی ہے۔
3 کاروباری دنوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا تھا۔ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں3 ہزار 50 روپے کا اضافہ ہوا تھا،آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1050 روپے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 50 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔
دس گرام سونےکابھاؤ 901 روپےکم ہوکر 1 لاکھ 28 ہزار 686 روپے ہے۔عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 9 ڈالر کم ہو کر 1702 ڈالر فی اونس ہے۔