ویب ڈیسک:لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس قومی احتساب بیورو (نیب) کو واپس بھجوا دیا۔
دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ رمضان شوگر ملز کیس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کا نیب آرڈینس 2022ء کے تحت فیصلہ سنایا۔
سماعت کے دوران شہباز شریف کے وکیل نے آج دائر اختیار پر دلائل دیے تھے۔ عدالت نے کہا کہ 50 کروڑ سے کم کرپشن کا کیس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔