سٹی 42: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ میچز کو بھی لاہوریوں کے لیے وبال جان بنا دیا، ڈومیسٹک کرکٹ اور سیکورٹی اور پروٹوکول انٹرنیشنل کھلاڑیوں والا۔ لوکل کھلاڑیوں کی آمد ورفت کے لیے صدارتی پروٹوکول شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنسنے لگے حکومت سے میچز کہیں اور منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیدیم میں ریجنل ٹی ٹوئنٹی کے میچز کا آغاز ہوگیا ہے لیکن ان میچز نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ ٹیموں کو ہوٹل سے سٹیڈیم لانے کے لیے زیرو روٹ لگایا جاتا ہے جس کے لیے آدھا گھنٹہ پہلے اور آدھا گھنٹہ بعد تک ٹریفک بند رکھی جاتی ہے، ان ٹیموں کو مال روڈ سے کینال اور پھر فیروز پور روڈ سے قذافی سٹیڈیم پہنچایا جاتا ہے جس سے گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ جاتی ہیں۔
کرکٹ بورڈ کی جانب منعقد کرائے جانے والے ان میچ میں لوکل اور کلب لیول کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، ہر ٹیم میں صرف ایک آدھ قومی ٹیم کا کوئی ایک آدھ کھلاڑی شامل ہوتا ہے لیکن پروٹوکول کا چسکا پی سی بی کو ایسا لگا ہے کہ دو دن سے شہری خوار ہو رہے ہیں۔ اس شاہی پروٹول کی وجہ سے بڑے تو بڑے سکول جانے والے بچے بھی وقت پر گھروں تک نہیں پہنچ سکے۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد اکرم نے عوام کی پریشانی کا بروقت نوٹس لیتے ہوئے کرکٹ بورڈ اور اعلیٰ افسران سے پوچھ لیا ہے کہ ڈومیسٹک سطح کے اس ٹورنامنٹ کے لیے شہریوں کو کس قانون کے تحت پریشان کیا جاہا ہے اور ٹریفک بندش سے پولیوشن کیوں پھیلائی جارہی ہے؟