( سٹی 42 ) پی آئی اے کا مسافروں کیلئے بڑا ریلیف، مقررہ حد سے زائد سامان کے پیسے جمع کرانے پر 50 فیصد رعایت ملے گی۔
4 گھنٹے قبل ٹریول ایجنٹ یا قریبی آفس میں پیسے جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ آفر سے مسافر اضافی وزن پر 100 فیصد پیسے دینے سے بچ سکیں گے۔ پی آئی اے نے پرومو کے ذریعے مسافروں میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔