پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس پہلی بار 54 ہزار کی نفسیاتی حد توڑنے میں کامیاب

PSX, Pakistan Stock Exchange, Stock Market bullish trend, New record of Hundred Index, Stock market hype, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز  کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر بعد  100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور  پہلی بار 54 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 54 ہزار  سے زیادہ ہوا، 100 انڈیکس نے اپنی بلندی کا نیا ریکارڈ  54312 ریکارڈ کروایا تاہم دن کا اختتام 124 پوائنٹس کمی سے 53  ہزار 735  پر ہوا۔ 

اس طرح پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 6 روز سے جاری مثبت کاروبار کے اختتام کی لہر ساتویں روز  بھی برقرار رہی۔

 حصص بازار  میں آج 50  کروڑ  60 لاکھ شیئرز کے سودے 18 ارب 25 کروڑ  روپے میں طے ہوئے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ہزار 748  ارب روپے ہے۔