ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان حملہ کیس؛سپریم کورٹ نے بڑاحکم دے دیا

Supreme Court of Pakistan
کیپشن: Supreme Court of Pakistan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب پولیس کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان پر حملے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہو سکا ہے۔ 

چیف جسٹس پاکستان نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کرمنل جسٹس سسٹم کے تحت پولیس خود ایف آئی آر درج کر سکتی ہے، 90 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر گیا اور  ابھی تک ایف آئی آر ہی درج نہیں ہوئی جس پر  آئی جی پنجاب نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے ایف آئی آر درج کرنے سے منع کیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو 24 گھنٹوں میں حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر مقدمہ درج نہ ہوا سو موٹو نوٹس لیں گے۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 3 نومبر کو وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے تاہم اب تک واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کی جا سکی ہے۔