ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوزی لینڈ افغانستان سے ہارا تو شدید ردعمل آئے گا: شعیب اختر

Shoaib Akhtar
کیپشن: Shoaib Akhtar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ بھارت فائنل میں آئے گا تو دوبارہ پھینٹا لگائیں گے، اگر نیوزی لینڈ افغانستان سے ہارا تو بہت شدید ردعمل آئے گا۔

ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم چاہتی ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل بھارت سے ہو۔ انہوں نے کہا کہ 90 فیصد لوگ سوچتے ہیں بھارت اور افغانستان کا میچ فکسڈ تھا، اسٹار فاسٹ باؤلر نے دوران پروگرام اپنی نجی زندگی سے متعلق کہا کہ میری زندگی ایک کھلی کتاب ہے، میری بیگم میری دوست ہے، فون اْس کے پاس ہوتا ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ سرکاری ٹی وی اور ڈاکٹر نعمان کو تنازع کی رات ہی چھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سرکاری ٹی وی پر اپنی عادت کے برخلاف لڑائی نہیں کی، میری بہن کا میسج آیا کہ اپنی عزت مت گراؤ، اٹھ کر چلے جاؤ۔ شعیب اختر نے کہا کہ میری والدہ ضعیف ہوگئی ہیں، اس لیے ان کے سبب شو میں کچھ نہیں کہا، میں نے سرکاری ٹی وی اور ڈاکٹر نعمان کو اسی رات چھوڑ دیا تھا۔

 انہوں نے کہاکہ میں بیماری کی وجہ سے سرکاری ٹی وی کے شو میں نہیں جا پارہا تھا، میری والدہ بھی بیمار ہوگئی تھیں، جس کی وجہ سے نہیں جاسکا تھا۔

سابق قومی اسٹار نے کہا کہ مجھے اللہ اور اْس کے رسول کو راضی کرنا ہے، بندوں کو نہیں، میں اپنی عوام کا بے حد شکر گزار ہوں ،جنہوں نے مجھے اتنا پیار دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer