ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے کن حصوں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک کے کن حصوں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں صبح  کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور  شام یا رات میں موسم خشک  رہے گا ۔ محکمہ موسمخیبرپختونخوا میں  چترال ،  دیر، سوات، کالام ،سیدوشریف ، ایبٹ آباد،مانسہرہ ،کوہستان اورکرم میں   تیز ہواؤں اور   گرج چمک کے ساتھ بارش کا  امکان ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

پنجاب کے بیشتر  اضلاع میں   موسم خشک رہے گا۔  مری، گلیات  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے اور  بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں   موسم خشک رہے گا۔ سندھ  کے بیشتر اضلاع میں   موسم خشک اور گرم رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں  تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،