100 واں ون ڈے؛ کیا بابر اعظم سینچری بھی بنائیں گے؟

Babar Azam, WorldRecord, New Zeeland, Pakistan, Cricket, One Day Interrnational Cricket, Home Wicket, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ  کے ساتھ آخری ون ڈے میچ میں اپنا 100 واں ون ڈے میچ کھیلنے کے لئےمیدان میں اترے تو ان کے کھاتے میں سو ون ڈے میچ کھیلنے کا ریکارڈ بھی لکھا گیا۔ اپنے خوبصورت کیرئیرمیں بابر خان کو سوویں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کا ریکارڈ بانے میں8سال لگے۔ اس وقت وہ 99 میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں۔

بابر اعظم کے فین آج سوویں ون ڈے میں ان سے سو رنز کی توقع کریں تو یہ بے جانہ ہو گا۔ اس وقت وہ اچھی فارم میں ہیں، گزشتہ میچ میں سینچری بنا چکے ہیں اور ہوم گراونڈ پر پرستاروں کی بھرپور سپورٹ ان کے ساتھ ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ  نے اتوار کےروز نیوزی لینڈ پاکستان میچ شروع ہونے سے قبل  بابراعظم کو  100 واں یچ کھیلنے پر یادگاری ٹی شرٹ دی۔

 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں بابراعظم کی اوسط 59 اعشاریہ 85 رنز ہے۔  47 ٹیسٹ میچ کھیل کر ٹیسٹ میچوں میں  ان کی اوسط 48 اعشاریہ 68-3 جبکہ 104 ٹی20 میچ کھیل کر ٹی 20 فارمیٹ میں ان کی ایوریج 41 اعشاریہ 48 رنز ہے۔  بابراعظم 30 انٹرنیشنل سینچریز اسکور کرچکے ہیں۔ ان میں 18 ون ڈے انٹرنیشنل ،9 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی کی سینچریز شامل ہیں۔

اپنے کیریئر کے ابتدائی 99 ون ڈے میچز میں زیادہ رنز اسکور کرنے والے بیٹرز کی فہرست میں ہاشم آملا 4798 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، انھوں نے 96 اننگز میں یہ اسکور 53.91 کی ایوریج سے بنایا، اس دوران انھوں نے صرف 16 سنچریاں بنائیں، تیسرے نمبر پر شیکھردھون 45.62 کی اوسط سے 4200 رنز بناکر موجود ہیں، ان کی سنچریوں کی تعداد اس دوران 12 تھی۔