نامعلوم افراد نے نوازشریف کے نام پر 3 گاڑیاں رجسٹرڈ کرالیں

نامعلوم افراد نے نوازشریف کے نام پر 3 گاڑیاں رجسٹرڈ کرالیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان کے سابق وزیراعظم اور  مسلم لیگ ن کے قائد نواز  شریف کے نام پر لندن میں نامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں۔

نواز شریف کے لندن آفس کی طرف سے جاری کیےگئے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ سٹی آف لندن پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، اس کام کا مقصد جرائم کرکے ان کا تعلق نواز شریف سے جوڑنا ہوسکتا ہے۔

نوازشریف لندن آفس کے ذمہ دار  خرم بٹ نے پولیس کو خدشات سے آگاہ کر دیا ہے، خرم بٹ کا کہنا ہےکہ نواز  شریف کے نام رجسٹرڈ گاڑیاں دہشت گردی اور  دھوکہ دہی میں استعمال ہوسکتی ہیں،گاڑیوں کی تفصیل متعلقہ محمکمہ ڈی وی ایل اے نے ایون فیلڈ کو بھیجیں، مارچ میں نواز  شریف آفس نے ڈی وی ایل اے کو فراڈ  سے آگاہ کر دیا تھا۔

خرم بٹ کے مطابق  اپریل 2023 میں ایک اور گاڑی نواز  شریف کے نام پر رجسٹر ہوئی، نواز شریف کے نام تیسری گاڑی کا ٹریفک جرمانے کے وقت پتہ چلا، دوسروں کے نام پر گاڑی رجسٹر کرانے والے جلد  پکڑے  جائیں گے،  پولیس کو بتایا ہےکہ پی ٹی آئی کے سپوٹرز اس فراڈ میں ملوث ہوسکتے ہیں۔

لندن پولیس کے مطابق نواز شریف لندن آفس کی  جانب سے گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق شکایت پر تحقیقات کر رہے ہیں۔