(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔
برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں کنزرویٹوپارٹی سیکڑوں نشستوں سے محروم ہوگئی جبکہ لبرل ڈیموکریٹس کی سیٹوں میں اضافہ ہوا ہے، برمنگھم میں لیبرپارٹی کی اکثریت برقرار ہے اور بریڈفورڈ میں بھی لیبرپارٹی نے میدان مارلیا۔
اسکاٹ لینڈ میں انس سرورکی قیادت میں لیبرتیسرے سے دوسرے نمبر پرآگئی جبکہ برطانیہ بھرمیں کئی خواتین سمیت سیکڑوں پاکستانی بھی کونسلر منتخب ہوگئے۔