ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق کپتان نے طویل عرصے بعد خاموشی توڑ دی

سابق کپتان نے طویل عرصے بعد خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے طویل عرصے بعد اپنے اوپر لگنے والے الزامات پر مایوسی کا اظہار کردیا، کہتے ہیں 17 سال قبل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی لیکن لوگ آج بھی میرا نام لیکر اپنی دکان چمکاتے ہیں۔

سابق کپتان نے طویل عرصے بعد ساتھی کھلاڑیوں کی طرف سے ایک مرتبہ پھر فکسنگ کے الزامات پر خاموشی توڑ دی۔ ویڈیو لنک پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اپنے بارے میں جب منفی باتیں سنتا ہوں تو مایوسی ہوتی ہے۔ 2003 میں کرکٹ سے ریٹائرڈ ہو گیا تھا، لوگ آج بھی میرا نام لے کر اپنی دکان چمکاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منفی لوگوں کے لئے میری زندگی میں کبھی وقت تھا نہ کبھی ہوگا۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ میرے پہلے روم میٹ سلیم ملک تھے، 1985 میں وہ بہت بڑے سٹار تھے، سلیم ملک سے کبھی آف دی فیلڈ اتنی مدد نہیں ملی۔

یاد رہے سابق ٹیسٹ کرکٹر عطا الرحمان نے حالیہ دنوں میں وسیم اکرم پر جسٹس قیوم رپورٹ میں بیان بدلنے کا الزام لگایا تھا، سابق چئیرمین پی سی بی خالد محمود نے بھی وسیم اکرم کی کرکٹ کمیٹی میں شمولیت پر اعتراضات اٹھائے تھے۔