تعلیم گھر  کی نشریات تمام علاقوں میں پہنچانے کیلئے شکایت سیل قائم

 تعلیم گھر  کی نشریات تمام علاقوں میں پہنچانے کیلئے شکایت سیل قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: محکمہ تعلیم نے تدریسی چینل تعلیم گھر   کی نشریات تمام علاقوں میں پہنچانے کیلئے شکایت سیل قائم کردیا تعلیمی نشریات نہ آنے کی صورت متعلقہ شہری دی گئی ہیلپ لائن پر رابطہ کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق   پنجاب میں850 کیبل آپریٹرز تعلیم گھر ٹرانسمیشن مہیا کررہے ہیں۔تعلیم گھر چینل پر سکول ایجوکیشن کے ٹائم ٹیبل کے مطابق ٹرانسمیشن فراہم کیجارہی ہیں۔لاہور میں بھی تین بڑے کیبل آپریٹرز کے زریعہ تعلیم گھر کی ٹرانسمیشن کو نشر کیا جارہا ہے۔ تعلیم گھر ٹرانسمیشن صبح 9 سے 2 بجے نشر کی جاتی ہے۔

جس دوران نرسری سے دہم جماعت کا سلیبس پڑھایا جاتا ہے ، بہت سے علاقوں میں تعلیم گھر کی نشریات میں تعطل پر محکمہ تعلیم نے ہیلپ لائن 80073672 کا اجرا کیا ہے جہاں شکایات درج کراکے شہری اپنے علاقے میں نشریات بحال کراسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ  محکمہ تعلیم کا صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کے طلبہ کو" تعلیم گھر " کے عنوان سے آن لائن تعلیم دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس سے طلبہ ویب سائٹ سے لیسن پلان حاصل کرکے مقامی کیبل آپریٹرز کے ذریعے گھر بیٹھے تعلیم حاصل کر رہے ہیں, طلبہ اپنے سسٹم پر’’ تعلیم گھر‘‘ کی ویب سائٹ سے اسباق ڈاؤن لوڈ کےاسائنمنٹس اور لیسن پلان کی معلومات حاصل کررہے ہیں۔

اس کے علاوہ  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے طلبا و طالبات کی سہولت کیلئے "  تعلیم گھر " چینل کو یوٹیوب پر بھی لانچ کیا  ہےجس سےطلباء  اس چینل کو  ویب سائٹ اور ی وٹیوب چینل پر بھی دیکھ  کر تعلیم حاصل کررے ہیں۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ  تعلیم گھر  چینل پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں دیکھا جاسکتا ہے۔

  محکمہ تعلیم کا پنجاب میں بچوں کی نصابی سرگرمیوں کیلئے بنایا جانیوالا چینل " تعلیم گھر " کی ٹرانسمیشن لاہور سمیت پنجاب کے تین بڑے کیبل نیٹ ورک پربھی دیکھی جاسکیں گی, محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق ایک ماہ کے دوران 8 لاکھ اساتذہ و بچوں نے تعلیم گھر کی  نشریات کودیکھا جبکہ ساڑھے 6 لاکھ لوگوں نے ویب سائٹ کووزٹ کیا, والدین کا کہنا ہے کہ سکولوں کی بندش کے دوران تعلیم گھر چینل کا آغاز ایک احسن اقدام ہے.
 

Shazia Bashir

Content Writer