سی ٹی او لاہور کی 31 مقامات پر سے فوری تجاوزات ہٹانے کی ہدایت 

سی ٹی او لاہور کی 31 مقامات پر سے فوری تجاوزات ہٹانے کی ہدایت 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)سی ٹی او کی زیرصدارت ٹیپا، کارپوریشن، پارکنگ کمپنی، ٹاؤن پلاننگ افسران کی بیٹھک،میٹنگ میں موثر ٹریفک انتظامات بارے احکامات پر سفارشات کو زیربحث لایا گیا۔
افسران کی بیٹھک میں لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم منصوبوں کو بھی زیر بحث لایا گیا۔سی ٹی او لاہور نے 31 مقامات پر فوری عارضی تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کر دی۔
سی ٹی او عمارہ اطہر  کے مطابق شہر بھر میں 82 مقامات پر روڈ انجینئرنگ ، ری ڈیزائننگ کو فوری بہتر بنایا جائے، شہر میں 28 مقامات پر ٹریفک جام کی وجہ گڑھے اور خستہ حال روڈز ہیں، سی ٹی او نےمحفوظ سفر اور آگاہی کیلئے 161 مقامات پر وارننگ و آگاہی بورڈز لگانے کی سفارش بھی کی۔
عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ ون وے کے حوالے سے 88 مقامات انتہائی اہم، فوری ٹائر کلرز لگائے جائیں،شہر میں غیر ضروری کٹس اور یوٹرنز کو فوری بند کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
سی ٹی عمارہ اطہر  نے ہدایت کی کہ غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کو فوری ہٹایا جائے گا،شہریوں کو ٹریفک کی وجہ سے کوئی دشواری، پریشانی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ ہم نے شہریوں کےلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔