پی ایس ایل 6 ملتوی، تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

پی ایس ایل 6 ملتوی، تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سکس ملتوی ہونے کی وجوہات جاننے کے لیے خود مختار انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

پی سی بی نے پی ایس ایل سکس میں ایس اوپیز کی دھجیاں بکھیرنے اور بائیو ببل کی پابندیوں کو ہوا میں اڑانے والوں کا تعین کرنے کا فیصلہ کرلیا، مصدقہ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل سکس میِں تمام تر انتظامات کے باوجود کورونا وائرس پھیلنے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کیا، انکوائری کمیشن کو پی ایس ایل میں کورونا وائرس داخل ہونے کی وجوہات سامنے لانے کا ٹاسک دیا جائے گا، انکوائری کمیشن میں سابق کرکٹر ، ڈاکٹرز اور ماہرین قانوں کو شامل کیا جائے گا۔

بورڈ حکام کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کریں گے، ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام آئندہ دو تین روز میں باضابطہ طور پر کمیشن کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے دوران کھلاڑیوں میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا جس کے بعد کھلاڑیوں اور ماہرین نے بھی اپنا اپنا ردعمل دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer