(درنایاب) دریائے راوی کنارے نیا شہر آباد کرنے کے منصوبے میں اہم پیش رفت ہوئی، راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے لئے 99 ہزار ایکڑ اراضی پر سیکشن چار کا نافذ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کی درخواست پر لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894 کے تحت سیکشن چار کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے جس کا باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،لاہور کی تحصیل شالیمار میں سب سے زیادہ 91 ہزار 96 کنال اراضی پر سیکشن چار کا نفاذ ہوا،موضع باغبانپورہ کی 920 کنال 9 مرلہ اراضی پر سیکشن چار کا نفاذ کردیا گیا، موضع کوٹ خواجہ سعید کی 3928 کنال 12 مرلہ اراضی پر سیکشن چار کا نفاذ کردیا گیا۔
موضع محمود بوٹی کی 2512 کنال 3 مرلہ اراضی پر سیکشن چار کا نفاذ کردیا گیا، موضع گنجا سندھو 11094 کنال 4 مرلہ اراضی پر سیکشن چار نافذ کردیا گیا ،موضع ہانڈو گجراں کی 6132 کنال 19 مرلہ اراضی پر ایکشن چار نافذ کردیا گیا،موضع لکھو ڈیر کی 17669 کنال 16 مرلہ اراضی پر سیکشن چار نافذ کردیا گیا جبکہ موضع ماڑی کی 7964 کنال ا مرلہ اراضی پر ایکشن چار نافذ کردیا گیا ۔
موضع ملروار 3861 کنال 18 مرلے اراضی پر سیکشن چار نافذ کردیا گیا، موضع نت کی 6954 کنال 17 مرلہ اراضی پر سیکشن چار نافذ کردیا گیا،موضع سگیاں وساوپورہ 858 کنال 10 مرلہ اراضی پر سیکشن چار نافذ کردیا گیا،موضع تیگڑھ 2215 کنال 15 مرلہ اراضی پر سیکشن چار نافذ کردیا گیا ۔
وزیراعظم عمران خان نے حالیہ دورہ لاہور میں منصوبے پر کام تیز کرنے کا حکم دیا تھا ، ڈی جی ایل ڈی اے سمیر احمد سید کی ہدایات پر ایل ڈی اے فوری سیکشن چار کا نفاذ کرایا گیا ۔