ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں کمرشل کورٹس بنانے پر غور

لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں کمرشل کورٹس بنانے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کا ملکی سرمایہ کاری کو بڑھانے اورکاروباری تنازعات کے فوری حل کیلئے ایک بڑا منصوبہ، لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں کمرشل کورٹس بنانے پرغور, نامزد چیف جسٹس ہائیکورٹ سے کمرشل کورٹس کے قیام بارے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات،منصوبہ پرعمل درآمد بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نامزد چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان سے کمرشل کورٹس کے قیام بارے ورلڈ بینک کے وفد  نے ملاقات کی، جس  میں جسٹس جواد حسن بھی موجود تھے، ملاقات میں لاہور، فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالہ سمیت پانچ بڑے شہروں میں کمرشل کورٹس بنانے، ججز کی ٹریننگ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ماہر معاشیات ڈاکٹر امجد بشیر کی قیادت میں ورلڈ بنک کے تین رکنی وفد نے کمرشل کورٹس کے قیام کے اغراض مقاصد بارے بریفنگ دی۔

وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دنیا بھرمیں تجارتی معاہدوں پرعمل درآمد بارے156 واں نمبر ہے,کمرشل کیسزکے بروقت فیصلے نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی شرح کم ہے۔ کمرشل کورٹس کے قیام سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی شرح میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer