ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے کی ائیرہوسٹس کا جہاز میں ڈانس، ویڈیو وائرل ہوگئی

پی آئی اے کی ائیرہوسٹس کا جہاز میں ڈانس، ویڈیو وائرل ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: پاکستان ائیر لائنز کی آئے روز کوئی نہ کوئی نئی کہانی سامنے آتی رہتی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی ساتھ پی آئی اے کی ایئر ہوسٹسیں بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔

ان کے چرچے بھی سوشل میڈٰیا پر زیر تبصرہ رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک ایئر ہوسٹس کی سیلفی نے کئی دنوں تک سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کیے رکھی۔

لیکن گزشتہ ایک عرصہ سے پی آئی اے کی سروسز پہلے جیسی دیکھنے میں نہیں آ رہی تھیں۔ جس بنیاد پر کافی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ اس تنقید کو محبت میں بدلنے کے لیے ایئر ہوسٹسیں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لالی وُڈ ادکارہ حریم فاروق پی آئی اے کی دلدادہ نکلیں

پی آئی اے کی پرواز میں ایئر ہوسٹس نے دلچسپ انداز اپنا لیا۔ کراچی سے لاہور آنے والی پرواز میں ایئرہوٹس اپنےڈانس سے سب کو حیران کر دیا۔

ایئر ہوسٹس ایک طرف تو مسافروں میں گجرے تقسیم کر رہی تھی، لیکن اس کے ساتھ ہی رقص بھی کر رہی تھی۔ ایک مسافر ویڈیو بنا لی اور سوشل میڈیا پر ڈال دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رقص کر کے ایئر ہوسٹس نے مسافروں کے دل لبھائے۔ اور مسافروں میں گجرے بھی تقسیم کئے گئے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے واضح کیا کہ موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کے لیے رقص کرایا گیا۔