ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئیں

تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) این اے 120 میں 29 ہزار متنازعہ ووٹوں کا معاملہ, پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر آج سماعت کریں گے، ڈاکٹر یاسمین راشد اس وقت کمرہ عدالت میں موجود ہیں، درخواستگزار یاسمین راشد کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کی جانب سے حلقہ این اے 120 کے انتخابات میں حصہ لیا تھا، ان کے مدمقابل سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز تھیں۔ جنہیں کامیاب کروانے کیلئے 29 ہزار سے زائد جعلی ووٹ بنائے گئے ہیں۔

درخواستگزار نے مزید موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کے بیان کے باوجود متنازعہ ووٹ منسوخ نہیں کیے گئے، جس کی وجہ سے کلثوم نواز کامیاب ہوگئیں تھیں۔

درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حلقہ این اے 120 میں 29 ہزار غیر تصدیق شدہ ووٹوں کو منسوخ کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر نادرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا ہے۔