فاران یامین: فیصل ٹاؤن میں پولیو ٹیم پر حملے کا معاملہ،نامعلوم خاتون نے پولیو ٹیم پر مورٹین سپرے سے حملہ کیا،درخواست کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا۔
ثناء اور آمنہ نامی پولیو ٹیم کی خواتین نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے دروازہ بجایا تو گھر سے باہر نکلنے والی خاتون نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے نا صرف انکار بلکہ بدتمیزی کے علاوہ پولیو ٹیم پر حملہ بھی کیا۔
اس ضمن میں پولیس کو کارروائی کے لئے دے دی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم خاتون نے پولیو ٹیم پر مورٹین سپرے سے حملہ کیا، پولیو ٹیم سے بدتمیزی بھی کی، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ خاتون نے سرکاری کام میں مداخلت کی، نا معلوم خاتون کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، درخواست یو سی ایم او ساجد ذوالفقار کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔
پولیو ٹیم پر حملے کا واقعہ سنٹرل فلیٹ گھر نمبر 192 جی میں پیش آیا۔