ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن کیوں منسوخ ہوا؟ وجہ سامنے آگئی

سکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن کیوں منسوخ ہوا؟ وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا۔ نوٹیفکیشن میں ڈبل شفٹ سکولز اور جمعہ کے اوقات کار کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا ہے۔سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر کا کہنا ہے کہ سات جون سے سکول پچاس فیصد پالیسی کے تحت چھ روز کیلئے کھلیں گے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کردیئے ہیں۔نوٹیفکیشن میں ڈبل شفٹ سکولز اور جمعہ کے اوقات کار کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔
قبل ازیں ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے سکولوں کے نئے اوقات کار کا شیڈول جاری کیا گیا تھا، جس کے مطابق لڑکیوں کا سکول صبح سوا سات بجے لگے گااور چھٹی سوا گیارہ بجے ہوگی۔ لڑکوں کا سکول ساڑھے سات بجے لگے گا اور چھٹی ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔ سکولوں میں نہم دہم کلاس کو آدھا گھنٹہ تاخیر سے چھٹی دی جائے گی۔ طلباء پچاس فیصد حاضری کے تحت چھ روز سکول آئیں گے، طلباء کو دو روز لگاتار آنے کی اجازت نہیں ہوگی، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعلقہ سکولز کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودنے  ٹویٹر پیغام میں اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیر کے روز سے تمام یونیورسٹیاں کھل جائیں گی۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر شفقت محمود نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ طلبہ کو خوشخبری سنا دی۔ نویں اور دسویں کے لئےصرف اختیاری مضامین اورریاضی کا امتحان ہوگا۔انٹرمیڈیٹ کےبھی صرف اختیاری مضامین کا امتحان لیا جائے گا جبکہ پریکٹیکل اور باقی مضامین کے پرچے نہیں ہوں گے۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں امتحانات کے شیڈول میں بھی تبدیلی کردی گئی جس کے مطابق 10 جولائی کےبعد12ویں اورپھر10ویں جماعت کےامتحان ہوں گے۔او لیول کے طلبہ26 جولائی سے10اگست کے درمیان امتحان دیں گے۔اس کے علاوہ سوموار سے تمام یونیورسٹیز کھولنے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔